بحریہ ٹاؤن کراچی میں عیدِ قرباں کیلئے زبردست تیاریاں

بحریہ ٹاؤن کراچی میں عیدِ قرباں کیلئے زبردست تیاریاں

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہر سال کی طرح اس عیدِقرباں پر بھی رہائشیوں کیلئے قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال اور قربانی کیلئے مذبحہ خانوں کا خاص اہتمام کیا گیا ہے تاکہ رہائشی مکمل اطمنان اور سہولت کیساتھ احسن طریقے سے قربانی کے فرائض پورے کر سکیں۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں پریسنکٹ 1 اور پریسنکٹ 19 میں دو مذبحہ خانوں کا قیام کیا گیا ہے جہاں 2000سے زائد جانوروں کی نگرانی کی گنجائش موجود ہے اور بیک وقت 70 جانوروں کی قربانی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ تجربہ کار ٹیموں کی نگرانی میں جانوروں کیلئے وقت پر چارہ، پانی، صفائی اور انکی مکمل حفاظت کاخاص انتظام کیا گیا ہے۔بدلتے موسم کے پیشِ نظر جانوروں کیلئے دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے بھی مکمل انتظامات موجود ہیں۔ان تمام انتظامات میں سب سے زیادہ اہتمام صفائی کا کیا گیا ہے بلخصوص قربانی کے دوران تاکہ خون اور دیگر آلائش ماحول کو خراب کئے بغیر ٹھکانے لگائی جا سکے تاکہ بحریہ ٹاؤن بھی بلکل صاف رہے۔ ٹوکن سسٹم کے تحت رہائشیوں کوقربانی کا نمبر اور وقت پہلے سے ہی الاٹ کیا گیاہے۔ جانوروں کے مالکان کی آسانی کیلئے وسیع پارکنگ کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ دو مختلف پریسنکٹس میں بنائے گئے اِن مذبح خانوں کے ذریعے نہ صرف تمام رہائشیوں کویہ سہولت انکے گھروں سے قریب ترین مل رہی ہے بلکہ انکے جانوروں کی دیکھ بھال بھی انفرادی طور پر کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -