ایران کی آبنائے ہر مز میں جنگی مشقیں ”ڈمی“ امریکی بیڑے پر میزائلوں سے حملہ
تہران (آن لائن)ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری ایک تربیتی مشق کے دوران ’ڈمی‘ امریکی بحری بیڑے پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں اِتنی بڑی تعداد میں اسلحے کا استعمال ہوا کہ خطے میں موجود دو امریکی بحری بیڑوں کو حکام کی جانب سے چوکنا رہنے کا حکم دینا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے ایرانی مشق کو ’غیر ذمہ دارانہ رویہ‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ’ڈرانے اور دھمکانے‘ کی کوشش ہے۔ان مشقوں میں ایک ایسے بحری بیڑے کو استعمال کیا جا رہا ہے جو امریکی بیڑے جیسا ہے اور اس پر ڈمی جنگی طیارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے اس بیڑے پر میزائلوں کا حملہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے کیے گئے ایک میزائل کے ذریعے اس ڈمی بیڑے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ایرانی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اس مشق پر کہا کہ ’ہم نے آج دکھا دیا ہے کہ ہماری فضائی اور بحری صلاحیت کیا ہے۔‘امریکی حکام نے کہا کہ انھیں خطے میں بیلسٹک میزائل کے استعمال کا علم ہوا جس پر متحدہ عرب امارات اور قطر میں امریکی افواج کو فوری طور پر چوکس رہنے کا حکم دیا گیا۔
میزائل حملے