دعوت اسلامی تھیلیسمیا مریضوں کیلئے امید ہے، طارق حسن

        دعوت اسلامی تھیلیسمیا مریضوں کیلئے امید ہے، طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ سے زائد بچے تھیلیسمیا کا شکار ہیں جبکہ ہر سال ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو تھیلیسمیا کے مرض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں،کمزور اور بیمار چہرے والے یہ بچے کھیل کود اور تعلیم دونوں میدانوں میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور معاشرے میں صحیح مقام نہ پانے کی وجہ سے خود اعتمادی سے محروم ہوتے ہیں، بار بار خون لگانے کے اخراجات اور اسپتالوں کے چکر والدین کو معاشی طور پر انتہائی خستہ کر دیتے ہیں جس کے بعد نامناسب علاج کی وجہ سے ان بچوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔مگر دعوت اسلامی تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کیلئے امید کی کرن بن کر میدان عمل میں آئی ہے،کوڈ19 نے جہاں دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیاوہیں پاکستان میں بھی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور خاص کر لاک ڈاؤن کے سبب تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کو خون نہ ملنے کے سبب پریشانی کا سامنا رہا جو باعث تشویش تھا۔ محمد طارق حسن نے کہا کہ ایسے حالات میں مولانا الیاس قادری کا خون کے عطیات جمع کرنے کا اعلان خوش آئند تھا کہ آ پ کے اعلان کے پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک اطلاع کے مطابق چار مہینے میں 29ہزار سے زائد خون کی بوتلیں دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مختلف اداروں دی گئی جو قابل ستائش ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -