کراچی:بینک الفلاح اور نفٹ کے درمیان اہم اشتراک

  کراچی:بینک الفلاح اور نفٹ کے درمیان اہم اشتراک

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) بینک الفلاح اور نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسی لیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) نے این آئی ایف ٹی کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم نفٹ ای پے (NIFT ePay) متعارف کرانے کے لئے اہم اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ یہ انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کی بدولت پوری بینکنگ انڈسٹری میں ای کامرس کے لئے بینک اکاؤنٹس فعال ہوں گے۔ نفٹ کا بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک منفرد اور کثیرالجہتی ہے جس کے تحت بینک الفلاح نے نئے ایکوسسٹم کو عملی شکل دینے میں تعاون کیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے بینک الفلاح نفٹ ای پے کے لئے تصفیہ بینک ہونے کے لئے کارآمد ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینک الفلاح نفٹ ای پے کو اپنے ماسٹرکارڈ پیمنٹ گیٹ وے (MPGS)میں شامل کرکے نفٹ ای پے مرچنٹس کو بھی کارڈ ٹرانزایکشنز کی سہولت میسر کررہا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے بینک الفلاح نہ صرف اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے پیمنٹ سہولیات کے آپشنز میں وسعت لارہا ہے، اب یہ ای کامرس کے لئے بھی فعال ہیں۔ نفٹ ای پے ای کامرس مرچنٹ بیس کو ملا کر انڈسٹری بھر میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے بھی کارآمد ہے۔ نفٹ چیک کلیئرنگ کے شعبے میں ایک بااعتماد ادارہ ہے جو اپنی مارکیٹ میں موجودگی اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھا کر بینکنگ صارفین کے لئے ٹرانزایکشنز کے نئے مواقع متعارف کرکے انہیں جدت کے ساتھ ادائیگی کی سہولت میں سرگرداں رہتا ہے۔ بینک الفلاح کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عاطف باجوہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "بینکنگ انڈسٹری میں ای کامرس کو فروغ دینے کے لئے بینک الفلاح اور نفٹ کا اشتراک ایک منفرد اور جدت انگیز اقدام ہے جس سے پیمنٹس مارکیٹ میں نمایاں انداز سے اضافہ ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -