لڑکی کی عدم بازیابی، ایس ایس پی ملیرکو نوٹس جاری

  لڑکی کی عدم بازیابی، ایس ایس پی ملیرکو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کی عدم بازیابی پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی کے اغوا کے خلاف درخواست پر جسٹس عبدالمالک گدی نے سماعت کی۔ ماعت کے دوران جسٹس عبدالمالک گدی نے استفسار کیا کہ لڑکی کو آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، لڑکی کہاں ہے، اب تک بازیاب کیوں نہیں ہوئی؟جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج ہے، ملزم دادو فرار ہوگیا ہے، گرفتاری کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالمالک گدی کی جانب سے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے لوگوں کو تحفظ دے، لڑکی نے اگر پسند کی شادی بھی کی ہے تو پیش کیا جائے۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے نادرا سے ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 آگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -