معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو عیدسے قبل رہا کرنے کے احکامات جاری

  معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو عیدسے قبل رہا کرنے کے احکامات ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو عیدسے قبل رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس مقصدکے لئے صوبہ بھرکے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی سے قبل متعلقہ اضلاع کی جیلوں کے دورے کریں اورقیدیوں کے معمولی نوعیت کے مقدمات کوجیل ہی میں نمٹائیں تاکہ وہ عیدکی خوشیاں گھرپراپنے بچوں کے ہمراہ مناسکیں پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صاحبان کو جاری ہونے والے ایک مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صاحبان عیدسے قبل مجسٹریٹس کے ہمراہ متعلقہ اضلاع کی جیلوں کادورہ کریں تاکہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کے مقدمات نمٹائے جاسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -