سندھ پولیس میں کورونا مزید 109کیسز سامنے آگئے

سندھ پولیس میں کورونا مزید 109کیسز سامنے آگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں گزشتہ پانچ روز کے دوران کورونا کے مزید 109کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا افسران اور جوانوں کی تعداد 3060ہوگئی ہے۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران کوروناکے 109نئے کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 17 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔شہدائے پولیس میں 14 کاکراچی جبکہ03 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد1177ہے۔1866افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -