بارشوں میں تباہی کی وجہ صرف سندھ حکومت ہے،اشرف قریشی

  بارشوں میں تباہی کی وجہ صرف سندھ حکومت ہے،اشرف قریشی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اشرف قریشی نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں تباہی کی وجہ صرف سندھ حکومت ہے۔سندھ حکومت کی نااہلی اور بدنیتی نے عروس البلاد کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردی ہے۔ان خیالات کا اظہار اشرف قریشی نے انصاف ہاوس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی اور ضلع غربی میں ہونے والے نقصان کا سندھ حکومت ازالہ کرے۔بارش کے پانی اور نالوں کے پانی کے سبب شہریوں کا قیمتی فرنیچر،سازو سامان سب تباہ برباد ہوگیا،جبکہ دو روز گزرنے کے بعد شہر سے پانی کی نکاسی تاحال مکمل نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث سمجھ کر بے یار و مددگار چھوڑا ہوا ہے۔وہ یہ جان لے کہ کراچی کی ڈھائی کروڑ عوام لاوارث نہیں ہے۔پی ٹی آئی کراچی کو اسکا حق دلائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ سمیت پی پی پی کابینہ کراچی کی صورتحال پر جھوٹے بیانات دیتی رہی۔سندھ کابینہ نااہل اور کرپٹ لوگوں پر مشتمل ہے،سندھ حکومت نے پہلے شہریوں سے تعلیم و صحت کی سہولیات چھینی اور اب ایسے حالات پیدا کردیے ہیں کہ لوگ شہر چھوڑ جائیں۔اشرف قریشی نے کہا کہ شہر کی حالیہ صورتحال کے بعد سندھ حکومت شہریوں کا نقصان پورا کرے اور آئندہ ہونے والی بارشوں کی پیشگی تیاری کرے۔تمام برساتی نالوں کی صفائی کروائی جائے تا کہ پانی کی نکاسی آسان ہوسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -