ڈاکٹر رضوان کی کرپشن،چیف جسٹس نوٹس لیں،حافظ احمد علی

  ڈاکٹر رضوان کی کرپشن،چیف جسٹس نوٹس لیں،حافظ احمد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے کہا ہیکہ میری شکایت پر ڈاکٹررضوان کے خلاف بنے والے بورڈ کے فیصلے سے قبل ڈاکٹر رضوان کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے،ٖڈاکٹررضوان کی جہاں بھی پوسٹنگ رہی ہے اس کے جرائم کرائم اورکرپشن کی عجیب داستانیں رہی ہیں،ڈاکٹرا رضوان کا یہ دھمکی دینا کہ کہ میں بورڈ کہ فیصلے کہ خلاف ہائی کورٹ جاؤنگا ایک کھلی دھمکی ہے،پولیس بورڈکے ممبران کو ہراساں کرنا اور پریشرائز کرنے کی کوشش ہے،میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہیکہ ڈاکٹر رضوان کہ ظلم وستم کرائم وجرائم اور کرپشن سے متعلق از خود نوٹس لیں جس میں جمعیت علماء اسلام فریق بنے کے لئے تیار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حافظ احمد علی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر رضون نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگوکے دوران کہا ہے کہ ایک لینڈ کریبر کے کہنے پر بورڈ بنایا گیا ہے اگر میں لینڈ کریبر تھا تو ڈاکٹر رضوان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرک ویسٹ میں اپنی پوسٹنگ کے دوران مجھ پر مقدمہ قائم کیوں نہیں کیا بلکہ ڈاکٹر رضوان نے سرجانی ٹاؤن میں لینڈکریبروں کی جو سرپرستی کی جس پر KDAمیں 23/10/2018کو درخواست بھی جمع کروائی،جس پر KDAکے افسران نے ایکشن بھی لیا

مزید :

صفحہ آخر -