ٹیلی نار لہ ڈیجی اسکل ٹرینیز کو رعایتی انٹر نیٹ بنڈل کی فراہمی

  ٹیلی نار لہ ڈیجی اسکل ٹرینیز کو رعایتی انٹر نیٹ بنڈل کی فراہمی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) نوجوانوں کو اہم معاملات انجام دینے کے حوالے سے ٹیلی نار پاکستان نے ڈیجی اسکلز پروگرام کے طلبا کو رعایتی انٹرنیٹ پیکیجز کی فراہمی کے لئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (MoIT) اور ورچوئل یونیورسٹی (VU) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ڈیجی اسکلز ایک آن لائن تربیتی پروگرام ہے جو نوجوانوں کو ضروری مہارتوں کے ساتھ فعال بناتا ہے۔ یہ شراکت داری طلبا کو فری لانس مارکیٹ میں لرن اینڈ ارن کے قابل بنائے گی۔ ملک میں COVID-19 وبا اور لاک ڈان کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے ای۔ایجوکیشن تک آسان رسائی اور طلبا کوسیکھنے کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا۔ ٹیلی نار پاکستان کا اس پروگرام کے ساتھ شراکت داری کامقصد ہے کہ طلبا اپنے سیکھنے کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے انٹرنیٹ تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر کمال احمد نے اس موقع پر کہا کہ ان مشکل حالات میں آن لائن ذرائع سے لرننگ اور ڈیجیٹل ایجوکیشن ہماری بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے ڈیجی اسکلز کے آن لائن ریسورسز کو رعایتی انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی فراہم کی ہے تاکہ طلبا اپنی سیکھنے کی صلاحیت کو فروغ دے سکیں۔ آن لائن لرننگ گھر سے آسان اور محفوظ طریقے سے مواقعوں کی دنیا تک راستے کھولتی ہے۔ ڈیجی اسکلز پلیٹ فارم تک رعایتی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے ہم ملک کے نوجوانوں کو نئی اقدار پر عمل پیرا ہونے اور ڈیجیٹل معیشت کے قیام میں مدد کے قابل بنا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -