بارش کے باعث ایدھی فاونڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب

  بارش کے باعث ایدھی فاونڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث ایدھی فاونڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہوگیا ہے۔ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس سروس 115 اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام فون بند ہیں۔ایدھی فاونڈیشن کے مطابق فون نمبرز بند ہونے سے شہر میں ایمبولینس سروس معطل ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث شہر کو کافی تقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہیں پانی جمع ہے تو کہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ بارشوں کے دوران کئی افراد مختلف حادثات میں اپنی جان کی بازی بھی ہار گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -