پانچ سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کو واپس بھیجنے کی ہدایت

  پانچ سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کو واپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پانچ سال سے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کو واپس بھیجنے جبکہ خالی آسامیوں پررولز کے تحت تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے محمد آصف یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی کی رٹ پٹیشن نمٹاتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے درخواست گزاروں نے ترقی نہ ملنے کے خلاف رٹ دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا تھاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں کے افسران تعینات کیے جاتے ہیں اورپروگرام کو 12 سال سے ڈیپوٹیشن افسروں کے ذریعے چلایا جارہا ہے جس سے پروگرا م کے اصل ملازمین کی ترقیاں روکی ہوئی ہیں عدالت نے تفصیلی فیصلے میں قراردیا ہے کہ پروگرام میں 5 سال سے زیادہ عرصہ ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کوفوری طور پر اپنے محکموں کو واپس بھیجا جائے اورخالی آسامیوں کو مشتہر کر کے ان پر رولز کے مطابق بھرتیاں وتعیناتیاں کی جائیں فیصلے پر بی آئی ایس پی کے ملازمین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان ملازمین کی ترقی کیلئے راہ ہموارہوئی ہے جس سے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔