دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے راولپنڈی روانہ

  دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے راولپنڈی روانہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کینٹ اسٹیشن سے دوسری عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 16 اکانومی کلاس بوگیوں پر مشتمل ہے، ٹرین میں 1450 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت صرف 880 مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ روز میں مزید عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -