غیرقانونی پیوندکاری کیخلاف دائر کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج

غیرقانونی پیوندکاری کیخلاف دائر کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج شاہد محمود نے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کیخلاف دائر کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ اسے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے مدعی مقدمہ کی جانب سے درخواست کی پیروی ملک اجمل خان ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کیوجہ سے حبیب الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس پرٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنزاینڈ ٹیشوز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیاگیا جس میں ملزم امین شیخ سکنہ راولپنڈی کو بھی نامزد کیا گیاتاہم ملزم مفرور تھا جسے 9جولائی 2020کو گرفتار کیا گیا گرفتاری پر ملزم نے درخواست ضمانت دائر کی جو فاضل جج نے خارج کردی واضح رہے کہ حبیب الرحمان نامی شخص نے گردوں کے آپریشن کیلئے تقریبا25لاکھ روپے اداکیے تھے جسکا پشاورکے مقامی سنٹر میں آپریشن ہوا تھاجس سے اسکی موت واقع ہوئی جس کے خلاف لواحقین نے عدالت سے رجوع کیا اورعدالتی احکامات پرملزمان کے خلاف 2018میں ایف آئی آر درج کی گئی جس میں سابق ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نزاکت اقبال،لائبریرئین عبداللہ سکنہ تیراہ حال کوہاٹ،امین شیخ،شوکت اورڈاکٹر اشفاق الیاس نامزد کیے گئے کیس میں ڈاکٹر اشفاق اور شوکت تاحال مفرورہیں۔