تحریک انصاف کے رہنما کاشف نظامی عہدے سے مستعفی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی اپنے عہد ے سے مستعفی ہو گئے، کاشف نظامی نے اپنا استعفیٰ اعلی قیادت کو بھیج دیا، کا شف نظامی نے کہا کہ میں کراچی کا شہری ہوں اور اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لیئے کام کرنے کا خواہاں ہوں، کراچی کو پاکستان کا معاشی حب کہا جاتا ہے اس لیئے پورے پاکستان سے اس شہر میں لوگ کاروبار کرنے آتے ہیں اور مزدورں کے ایک بڑی تعداد ہے جو اس شہر میں آکر مزدوری کرتی ہے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے، کراچی میں مزدوروں کو در پیش آنے والے مسائل کیوجہ سے میں نے لیبر ونگ کراچی ریجن میں انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داری سنبھالی لیکن افسوس کی بات ہے کہ جب سے میں نے یہ ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے لیکر آج تک لیبر ونگ کراچی ریجن کو مزدوروں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا جس کی بڑی وجہ کراچی ریجن کے صدر و جنرل سیکرٹری میں سیاسی نا اتفاقی ہے اور اس ہی وجہ سے تمام کیبنٹ ممبران دو گروپوں میں بٹے ہوئے ہیں