نیسلے کا پہلی سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان

نیسلے کا پہلی سہ ماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)کورونا وائرس کی وبا کے نتیجہ میں پید ا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے باوجود نیسلے پاکستان کا مالی سال 2020کی پہلی سہ ماہی جنوری تا جون کی مدت کیلئے منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.0%فیصد اضافہ کے ساتھ 58.4 بلین روپے رہا۔ پیداواری لاگت میں اضافہ اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اضافی اخراجات کی بدولت کمپنی کا خالص منافع 3.9 بلین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.3 فیصد کم ہیکمپنی موجودہ صورتحال کی وجہ سے چند مصنوعات کی طلب میں کمی کو اپنی دیگر متنوع مصنوعات سے پوراکرنے میں کامیاب رہی۔کمپنی نے اسی مدت کے دوران اپنے ملازمین کے تحفظ، صحت اور فلاح وبہبود کو یقینی بناتے ہوئے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنایاکمپنی نے COVID-19 کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے مصنوعات اور نقد عطیے کی صورت میں 100 ملین روپے امداد دی۔ اس امداد کے تحت کمپنی نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کی غذائی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی اور صوبائی اداروں، معروف این جی اوز اور مقامی حکومتوں کے ذریعے 4 ملین پر مشتمل دودھ کی سرونگ، آئرن سے بھرپور ڈیری مصنوعات، بچوں کے سیریلز، پانی اور جوسز تقسیم کئے

مزید :

صفحہ آخر -