ایفی ایوارڈز میں ای ایف یو لائف نے ''گولڈ'' جیت لیا

  ایفی ایوارڈز میں ای ایف یو لائف نے ''گولڈ'' جیت لیا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ملک میں بیمہ حیات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی کو ایفل ایوارڈز پاکستان کی جانب سے ''ہمراہی''، ڈیجیٹل ویب سلسلے کیلئے، ''برانڈیڈ کونٹینٹ'' کی کیٹگری میں ''گولڈ'' کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ کیٹگری اصل برانڈیڈ کونٹینٹ کی تخلیق کے ذریعے اپنے ہدف کردہ سامعین تک موثّر طور پر پہنچنے کیلئے اسکی کوششوں کیلئے برانڈز کو تسلیم کرتی ہے اور یہ کہ یہ کس طرح جملہ برانڈ اور کاروباری اہداف سے تعلق رکھتا ہے، میڈیا کی منصوبہ بندی اور تقسیم کاری میں برانڈ کتنا موثّر تھا، اور اس کے مضمون میں سامعین کو کیسے شریک کیا گیا اور برانڈ اور کاروبار کیلئے کیا نتائج حاصل ہوئے۔ ''برانڈ کونٹینٹ'' کیٹگری کا مقابلہ تمام انڈسٹریز میں ہوتا ہے اور یہ کسی خاص مارکیٹنگ ذریعے تک محدود نہیں ہے۔ ای ایف یو لائف نے، اپنے سامعین تک پہنچنے کے لئے ایک ہدف شدہ رسائی سے، ڈیجیٹل پر ''ہمراہی'' کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد ہزارہا لوگوں میں بیمہ حیات کے تصوّر کو بدلنا اور ان نوجوانوں کے لئے جو اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، ایک بہترین انتخاب کے طورپر مقام دینا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -