علی زیدی کی صفائی مہم نے شہر کو نئی شکل دی تھی،خرم شیر

علی زیدی کی صفائی مہم نے شہر کو نئی شکل دی تھی،خرم شیر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کی حالت کھسیانی بلی کھنما نوچے کے مترادف ہے۔ایک محکمے کے دو وزیر ہونے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوسکے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے لیٹس کلین کراچی مہم کے تحت شہر کو ایک نئی شکل دی تھی۔وزیر تعلیم اپنے محکمے کے علاوہ ہر محکمے کے ارسطو بنے ہوئے ہیں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام نے حالیہ بارشوں میں سندھ حکومت کی کارکردگی واضح دیکھ لی ہے۔سندھ حکومت اپنی نا اہلی اور ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہی ہے۔وزیر موصوف کو شرم آنی چاہیے نہ کام کرتے ہیں نہ کسی کا کام برداشت کرتے ہیں۔اگر پیپلز پارٹی سے سندھ حکومت نہیں چل رہی تو ہمارے حوالے کردیں۔سعید غنی سے اپنے حلقے کے نالے صاف نہیں ہوتے۔30 سالوں سے کراچی پر راج کرنے والوں نے کراچی کو ایک بہترین بلدیاتی نظام نہیں دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی کانفرنس میں عوام سے معافی مانگا کرے۔پی پی کی پریس کانفرنس میں میڈیا ہاوسز کو تنقید کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔میڈیا نے عوام کو سچ دکھایا جو پیپلز پارٹی کو ہضم نہیں ہو رہا۔عوام کے سامنے حق اور سچ لانے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -