عیدالاضحی پر لاک ڈاؤن کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

عیدالاضحی پر لاک ڈاؤن کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)عیدالاضحی پر لاک ڈاؤن کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،شہری سید خاور عباس نے حکومتی لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن کوچیلنج کرتے ہوئے فروخت سے قبل قربانی کے جانوروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قراردینے کی استدعا بھی کی ہے،شہری نے اپنی درخواست میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی و صوبائی وزارت صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عیدالاضحی سے قبل وفاقی وصوبائی حکومت نے 5 اگست تک لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومت پوری قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت کا لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن آئین کے آرٹیکل 5، 9، 19(اے)سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
چیلنج