پورن،تحصیل مارتونگ کے رجسٹریشن سنٹر کی بندش سے مشکلات کا شکار
پورن(نامہ نگار) کرایہ کی عدم ادائیگی نادرا رجسٹریشن آفس مارتونگ کو بند کردیا گیا لوگ مشکلات کا شکار احتجاج کی دھمکی دیدی تفصیلات کے مطابق نادرارجسٹریشن آفس مارتونگ کو مالک مکان نے گزشتہ7سال سے کرایہ ادا نہ کرنے پر تالے لگاکر بند کردیا ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل تحصیل مارتونگ کے لوگ رجسٹریشن سنٹر کی بند ش کیوجہ سے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ مالک مکان کا کہنا ہے کہ نادرا حکام اور حکومت وقت نے گزشتہ7سال سے کرایہ ادا نہیں کیا ہے جس کیوجہ سے مجبوراََ دفتر کو بند کرنا پڑا باربار اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا دفتروں کے چکر لگائے لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیامہنگائی کے اس دور میں سات سال کے کرایہ سے کافی رقم بنتی ہے جوکہ تاحال ادا نہیں ہوئی جس سے مالی مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب عوام نے بھی موجودہ صورتحال پر احتجاج کی دھمکی دیدی