پشاور، ناروالوڈ شیڈنگ کیخلاف رنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

  پشاور، ناروالوڈ شیڈنگ کیخلاف رنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)شہرکے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اورٹرپنگ کے مسئلے نے مکینوں کاصبرکاپیمانہ لبریزکردیااوردیرکالونی کے مقام پررنگ روڈپرزبردست احتجاج کرتے ہوئے روڈکودونوں اطراف سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیااورواپڈاحکام اورحکمرانوں کیخلاد شدیدنعرے بازی کی بجلی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اورصوبائی وزیراعلی محمودخان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کم ازکم عوام کوگرمی کے اس شدیدموسم میں بجلی کی 24گھنٹے فراہمی کویقینی بنائیں احتجاج میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحم دلنوازنے بھی شرکت کی اپنے خطاب میں انکاکہناتھاکہ دیرکالونی،بڈھ بیر،اضاخیل،کوہاٹ روڈاوراس سے ملحقہ علاقوں میں شدیدگرمی میں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینامحال کردیاہے جبکہ رہی سہی کثرترپنگ نے پوری کردی ہے ہرگھنٹہ بعدٹرپنگ کے مسئلہ سے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکولاکھوں روپے کانقصان اٹھاناپڑرہاہے کیونکہ الیکٹرانک اشیا ناکارہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدیدمالی مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں فوری طورپربجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے انہوں نے خبردارکیاکہ اگربجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہیں کیاگیاتووہ آئندہ احتجاج واپڈاہاس کے سامنے کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -