ر نیبر ہڈکونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول کے مطابق باقاعدہ کام کا آغاز

    ر نیبر ہڈکونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول کے مطابق باقاعدہ کام کا آغاز

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ویلیج اور نیبر ہڈکونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول کے مطابق باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا۔ ان حلقہ بندیوں کے لئے ہر ضلع میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ جس کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو بطور کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق کمیٹیوں نے حلقہ بندیوں پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ جو 20اگست 2020تک حلقہ بندیوں کی ا بتدائی فہرستیں مرتب کریگی۔ عوامی تجاویز اور اعتراضات کے لئے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستوں کی اشاعت21اگست کو شائع ہوگی۔ جبکہ عوام اپنے تجاویز اور اعتراضات 22اگست سے 6ستمبر تک ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی (Delimitation Authority)کے پاس داخل کرسکیں گے۔ ان تجاویز اور اعتراضات پر فیصلہ 5اکتوبر تک کیا جائیگا۔ ڈیلیمٹیشن اتھارٹی اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 12اکتوبر تک آگاہ کریگا۔ جبکہ 13اکتوبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستوں کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -