انجمن نانبایان کا آٹا مہنگا ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن حقیقی گروپ کے عہدیدداران نے آٹا مہنگا ہونے کے خلاف دلہ زاک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت صدر خا ستہ گل،جنرل سیکرٹری محمد فاروق، سینئر نائب صدر مصطفیٰ، رحمان اللہ، امان اللہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹا کی بوری جو کے 4 ہزار روپے کی تھی آج کل 6 ہزار کی بوری میل رہی ہیں جبکہ روٹی اپنے وزن کے مطابق 100 گرام 10 روپے میں فروخت کر رہے ہیں اور 115 گرام روٹی 15 روپے فروخت کر رہے ہیں ہمیں نہیں چاہتے کہ عوام پریشان ہو لیکن ہمیں آٹا مہنگا مل رہا ہے حکومت کو چاہیے کے پنجاب کی طرح ہمیں بھی فائن آٹا دیا جائے ہمارے مطالبات نہ مانے گئے توفوارہ چوک سے لے کر پریس کلب کے تک احتجاجی ریلی نکالینگے۔