صوابی میں مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق،3 زخمی

صوابی میں مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق،3 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی رپورٹ کے مطابق موضع الہ ڈھیر کے مقام پر تیس سالہ نوجوان فرحان ولد نوار زیب سکنہ تورڈھیر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے لاش کو بر آمد کر کے ورثا کے حوالے کر دیا دریں اثناء موضع مینئی کے مین اڈہ میں انیس سالہ نوجوان وقاص سکنہ مینئی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دے کر باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔دریں اثناء مردان صوابی روڈ پر کالو خان کے مقام پر تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص وقاص اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دے کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -