پولیو ایک موذی مرض ہے،ڈپٹی کمشنر مردان

پولیو ایک موذی مرض ہے،ڈپٹی کمشنر مردان

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے، اس سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ دیگر متعلقہ محکموں کے ہمراہ اسکے خاتمے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں DPEC اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمردان نیک محمد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغر خان، ڈسٹرکٹ ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے علاوہ محکمہ پولیس، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم 17سے 21اگست تک جاری رہیگا، انہوں نے کہا کہ ضلع مردان کی 75یونین کونسلوں میں 3لاکھ 74ہزار 2سو ساٹھ ٹارگٹڈ بچوں کیلئے 1259موبائل ٹیمیں، 93فکسڈ، 58 ٹرانزٹ، رومنگ 8 ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آنیوالے پولیو مہم کو ہر صور ت میں کامیاب بنائے اور کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے سے محروم نہ رہے،تاکہ اس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہوسکیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ علمائے کرام کے ذریعے لوگوں میں اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی پھیلائے تاکہ لوگوں میں اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر ہوسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -