پشاور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان
پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گزشتہ روز انٹر میڈیٹ نتائج 2020 کا اعلان کر دیا اور ہدف کالج فار گرلزنے اپنے پہلے ہی رزلٹ میں بورڈ پوزیشن حاصل کر لی کالج کی ہونہار طالبہ لنتیٰ خان ہیومینیٹیز گروپ میں تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ لنتیٰ خان نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت، اساتذہ کی کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔ ہدف کالجز(پراجیکٹ آف پنجاب گروپ آف کالجز) نے سال 2018 میں پشاور میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا اور اپنے پہلے ہی نتیجہ میں بورڈ میں پوزیشن حاصل کر لی جو کہ کالج میں دیے جانے والے اعلی تعلیمی معیار کا ثبوت ہے۔