پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ایئر فورس اور خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیرِ انتظام فلائنگ آفیسر مریم مختیار شہید ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اور پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وومن چیمبر کی صدر محترمہ رخسانہ نادر، ایم پی اے ربعہ بسری، سمیڈا سے نبیلہ آفریدی، کمیٹی کی چیئر پرسن نسرین خان، وومن یونیورسٹی صوابی کی بشری محمود، ادارے کی پرنسپل محترمہ دردانہ فاروق اور سینئر انسٹرکٹر محترمہ تبسم فیروز نے شرکت کی۔اجلاس میں سنٹر کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلا گفت و شنید کی گئی جبکہ عید بازار اور طالبات کے ٹریننگ میٹریل سے حاصل شدہ آمدنی کو ادارے کی فلاح و بہبود میں استعمال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وومن چیمبر کے ساتھ مستقبل کی سرگرمیوں کے بار ے مفاہمتی یاداشت سائن کرنے سمیت دیگر اداروں اور انڈسٹریز کے ساتھ تعلیمی اور تربیتی بنیادوں پرتعلقات قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی، شرکاکی جانب سے پرنسپل اور ادارے کی انتظامیہ کو طالبات کو بہترین، معیاری اور مفت تعلیم و تربیت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پررخسانہ نادر کا کہنا تھا کہ چیمبر کا پلیٹ فارم ہر ایسے ادارے کو سہولت فراہم کرتاہے اور ان کی ہر ممکن سرپرستی کرتا ہے جوکہ نہ صرف خواتین کے ہنر کے بہتری کے لئے کام کر تا ہے بلکہ ان کو معاشی و معاشرتی لحاظ سے بھی خودمختار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -