اے این پی کے صوبائی صدر کی نامور اداکار جہانگیر عادل کی وفات پر اظہار تعزیت

  اے این پی کے صوبائی صدر کی نامور اداکار جہانگیر عادل کی وفات پر اظہار تعزیت

  

پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ٹی وی، ریڈیو اور تھیٹر کے نامور اداکار جہانگیر عادل کی اچانک موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر عادل اس مٹی کے ترجمان اداکار اور باچاخان کے فلسفے کے سچے پیروکار تھے جنہوں نے بچپن سے آخری سانس تک پشتون ثقافت کو معیاری ڈراموں، ریڈیو اور تھیٹر سے اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاگوہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر عادل جیسے اداکار و ہنرمند ہی ہمارا اثاثہ ہے جو پشتون ثقافت کی خدمت کرتے چلے آرہے ہیں۔ انکی اچانک موت سے قومی تحریک ایک سچے سپاہی اور آرٹ ایک نامور اداکار سے محروم ہوگیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -