پورن میں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  پورن میں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پورن(نامہ نگار)پورن،مارتونگ اور مخوزی میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ،کم وولٹیج اور موبائل نیٹورک کی خرابی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ممبران اسمبلی،واپڈا،انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی عوام کا سیلاب سڑکوں پر نکل آیا پورن مارتونگ روڈ کو تقریباََ ایک گھنٹہ کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا عوام نے مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت دیدی احتجاجی مظاہرے سے دایان غفار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین دور میں بھی بجلی بوسیدہ لائن کیوجہ سے پورے سب ڈویژن میں وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے رات کو فالٹ کے بہانے بجلی بند کیا جاتاہے جب کہ موبائل کی انتہائی خراب نیٹورک کیوجہ سے طلبہ وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے پی ٹی سی ایل اور دیگر موبائیل کمپنیوں نے ٹیلی نار کیساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ممبران اسمبلی خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں جبکہ ایم پی اے پشاور اور ایم این اے اسلام آباد میں اقتدار کے مزے لے رہے ہیں عوام ووٹ دیکر پچھتارہے ہیں جب کہ اے سی پورن بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہیں انہوں نے ڈی سی شانگلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اے سی پورن کو تبدیل کرکے نیا اے سی تعینات کیا جائیں تاکہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکیں انہوں نے مذید کہا کہ اگر ایک دن کے اندر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پورن منگورہ اور پورن مارتونگ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے دوبارہ احتجاج کرینگے احتجاجی مظاہرے سے احسان اللہ،شاہد،ارشاد اللہ،امیر سطان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا یہ نظام کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اگر سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا گیا تو اس کے خلاف ہر حد تک جائینگے ہم مذیداپنے حقوق کی حصول کیلئے خاموشی اختیار نہیں کرسکتے واپڈ پوری رات بجلی بند کرکے فالٹ کا بہانہ بناتی ہے اگر اس طرح یہ سلسلہ جاری رہا تو حقوق کی حصول تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -