صنعتکاروں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،مقصود انور

صنعتکاروں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،مقصود انور

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے و درمیانے درجہ کی صنعتوں کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں محکمہ بلدیات کی جانب سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور اور جمرود سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو پراپرٹی ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔ صوبہ بھر کی تمام صنعتی بستیوں کو ویلنگ چارجز پر بجلی کے کی فراہمی کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹس میں انفراسٹرکچر کی بحالی و ترقی اور کارخانہ داروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سابق سیکرٹری انڈسٹری اور موجودہ سیکرٹری ریلیف بحالی اور آبادی کاری عامر لطیف کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او KPEZDMC جاوید اقبال خٹک سی ای او KPBOIT حسن داد بٹ بینک آف خیبر کے ہیڈ آف اسلامک بینکنگ عاطف حنیف منیجنگ ڈائریکٹر SIDBغضنفر علی سابق وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی افتخار احمد کوآرڈینیٹر یونس خان سمال انڈسٹریل سٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان ڈپٹی ڈائریکٹرSIDB ملک طاہر ڈی ایم ڈی ایس آئی ڈی بی نعمان فیاض ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر SIDB ذوالفقار خانجنرل سیکرٹری سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ منصور احمد سمال انڈسٹریلسٹ اور کارخانہ دار انعام خٹک محمد آصف محمد ارسال عبدالمالک سعید الرحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس کے شرکا نے سیکرٹری ریلیف بحالی اور آباد کاری عامر لطیف کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے فیصلوں اور اقدامات کی وجہ سے ملک بھر میں صنعتی ترقی میں تیزی آئے گی اور معیشت کو استحکام حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجہ کی صنعتیں کافی اہمیت کی حامل ہیں اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں کلیدی کردارادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ صوبہ میں نئے صنعتی بستیوں کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں سہولیات کی فراہمی اور کارخانہ داروں کے مسائل کے فوری و جلد حل کے لئے موثر و عملی اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری انڈسٹریز عامر لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی معیشت میں ترقی کی ضامن ہے جن کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں نئے اکنامکس زون کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ انڈسٹریز اور صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صنعت کاروں اور بزنس کمیونٹی کا ان کو عزت افزائی دینے پر بھرپور شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ حکومتی اداروں اور نجی شعبہ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے اور صنعتی ترقی سے ہی ملک و صوبے کی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس سے قبل کے پی ازمک کے سی ای او جاوید خٹک کے پی بی او آئی حسن داد بٹ MD SIDBغضنفر علی حاجی افتخار احمد وحید عارف اعوان اور دیگر سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے صدور جنرل سیکرٹریز اور عہدیداران سمیت دیگر افسران نے خطاب کیا اور سابق سیکرٹری انڈسٹریز عامر لطیف کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -