سندھ پولیس کا ایک اور افسر کورونا کے باعث جاں بحق

  سندھ پولیس کا ایک اور افسر کورونا کے باعث جاں بحق

  

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس کا ایک اور افسر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ترجمان بدین پولیس کے مطابق ڈی ایس پی عبدالستارکشمیری کورونا کے سبب انتقال کرگئے ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی عبدالستارکشمیری کو سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ عبدالستار کشمیری کوپہلے ٹنڈومحمد خان اور پھر انڈس اسپتال کراچی داخل کرایا گیا تھا ترجمان بدین پولیس کا کہنا ہے کہ مرحوم کا تعلق ماتلی سے تھا اور وہ تحصیل ٹنڈو غلام حیدر میں تعینات تھے۔

کرونا سے انتقال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -