تیمرگرہ،ٹی ایم اے کی جانب سے حفاظتی کٹس تقسیم

  تیمرگرہ،ٹی ایم اے کی جانب سے حفاظتی کٹس تقسیم

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تیمرگرہ کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے مال مویشی منڈیوں اور جنرل بس اسٹینڈز میں حفاظتی کٹس تقسیم ا س حوالے سے ڈپٹی کمشنر سعادت حسن اور ٹی ایم او تیمرگرہ شکیل حیات نے مختلف مقامات پر مال مویشی منڈیوں کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور حٖفاظتی کٹس بھی تقسیم کے گئے،اس موقع پر ڈی سی سعادت حسن اور ٹی ایم او تیمرگرہ شکیل حیات نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے 14مال مویشی منڈیاں قائم کی ہے جہاں پر کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درامد کیا جارہاہے انھوں نے کہاکہ مال مویشی منڈیوں میں نہ صرف جانوروں کی روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کیا جارہاہے بلکہ ساتھ ساتھ ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کا مذید کہناتھا کہ اگرچہ ضلع میں کورونا وباء میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کورونا مکمل ختم ہوا ہے بلکہ بعض ممالک میں کورونا وباء نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ عیدالاضحی کے تمام سرگرمیوں میں سماجی فاصلوں اور دیگر حفاظتی تدابیر کا خصوصی خیال رکھیں،ڈپٹی کمشنر دیرلویر سعاد ت حسن نے اس موقع پر کور ونا وائرس حوالے لوگوں میں شعور اجاگر نے میں میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا انہوں نے سیاسی،سماجی طبقات بشمول علماء کرام سے فعال کردار ادا رکرنے کی کی۔اس موقع پر ٹی ایم او تیمرگرہ شکیل حیات نے ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مو یشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے حفاظت کے لئے مویشیوں پر سپرے کیا گیا اور عوام میں حفاظتی کیٹس تقسیم کئے گئے جبکہ قربا نی کے موشیوں کی الا ئشوں کو ٹکانے لگانے کے لئے عوام میں تحلیل شدہ پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن نے کہا کہ لوئر دیر میں قائم 14میوشیوں منڈیوں میں جراثیم کش سپرے کرا یا گیا جبکہ عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدا یت کی گئی انھوں نے کہا کہ لوئر دیر میں کو رونا کے0 170 کنفرم مریضوں میں سے 1620 ریکور ہوگئے ہیں اور 94فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -