چارسدہ میں عید الاضحی کے دوران سیکورٹی پلان جاری

چارسدہ میں عید الاضحی کے دوران سیکورٹی پلان جاری

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈی پی او چارسدہ محمدشعیب خان نے عید الاضحی کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔ 699پولیس جوانوں کے ساتھ کوئک رسپانس فورس اور ایلیٹ پولیس کمانڈوز کی ٹیمیں بھی تشکیل۔ نما ز عید کے موقع پر حکومتی احکامات کے تحت ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدشعیب خان نے ضلع بھر کے تمام سرکل میں عید الاضحی کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا۔ اس حوالے سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک کی روا نی، پر امن عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات اور امن و امان کو برقرا ر رکھنے کے لئے تمام بڑی مساجدمیں 699پولیس اہلکار جبکہ ایس ڈی پی اوز کے نگرانی میں ضلع میں قائم مویشی منڈیوں پر وضع کردہ حکومتی احکامات اورکورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائی گی۔پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی کے حوالے سے ہر مویشی منڈی پر پولیس افسران کے ہمراہ چارجوان اپنے فرائض سرانجام رہے ہیں۔متعلقہ ایس ایچ اوز اس حوالے سے سے رابطے میں رہتے ہوئے گشت کے عمل کو مزید موثر بنارہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے حکو متی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔مویشی منڈیوں کے حوالے سے جاری سکیورٹی پلان کے مطابق منڈیوں کے قریب اورٹریفک کے زیادہ ہجوم والے پوائینٹس پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کے ساتھ ساتھ کوئک رسپانس فورس اور ایلیٹ پولیس کمانڈوز کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہے جوکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے آن روڈ موجود رہے گی۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی برانچ کے اہلکار بھی بڑے مساجد اور عید گاہوں پر ڈیو ٹیاں سر انجام دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -