گاؤں جلبئی میں نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گاؤں جلبئی میں نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) گاؤں جلبئی میں نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق، یاسر اپنے والد کاہاتھ مویشی کا چارہ کاٹنے والے مشین میں پھنسے دیکھ کربجلی کا سؤیچ آف کرنے لگا کہ کرنٹ لگ گئی،نوجوان طبی امداد کی فراہمی کیلئے لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا،تفصیلات کے مطابق محلہ شاملات جلبئی کے رہائشی میررحمان کاکا الیکٹرک گراس کٹرپر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے میں مصروف تھا کہ اچانک مشین میں اسکا ہاتھ پھنس گیا پاس موجود اسکا بیٹا یاسرنے جونہی اپنے والد کا ہاتھ مشین میں پھنسے دیکھا تو فوراً بجلی کا کنکشن کاٹنے لگا کہ اس دوران اُسے بجلی کا تیز جھٹکا لگا دیگررشتہ داروں نے اُسے فوری طبی امداد کیلئے روانہ کیاتاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ والد کاہاتھ شدیدزخمی ہوگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -