نہروں کی صفائی کیلئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری طلب، کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی

نہروں کی صفائی کیلئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری طلب، کیس کی سماعت 22 ستمبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے نہروں کی صفائی کے لئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو محکمہ آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جس پر جسٹس قیصررشید نے کہا کہ محکمے والے صرف ریکارڈ پیش کررہے ہیں لیکن عملی کام نظر نہیں آتا، نہروں میں گندے پانی کا مسئلہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے عملی کام کوئی نہیں کررہا صرف ریکارڈ کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے، جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ نہروں میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کی اجازت کس نے دی ہے ان نہروں میں بچے نہاتے ہیں لیکن پانی گندگی سے بھرا ہے محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہیں کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں پشاور میں بھی بہت سے منصوبے ہیں جن پر کام نہیں ہو رہا عدالت نے اگلی سماعت پر چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔