بونیر،درجنوں افراد کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر جوہر علی خان ایڈوکیٹ نے پارٹی کے اہم عہدیداروں اور اپنے خاندان سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔باضابطہ شمولیت جے یوائی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس میں کریں گے۔اس سلسلے میں جے یوائی کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور اور ضلعی جنرل سیکرٹری سعید الرحمان مفکر کی قیادت میں بونیر کے تینوں حلقوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری اور علماء کرام پر مشتمل جرگہ نے اج جوہر علی خان ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ ڈگر میں انکو پارٹی میں باضابطہ طور پر دعوت دی۔جیسے جوہر علی خان ایڈوکیٹ نے قبول کرلی۔ڈگر میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوائی کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور۔ضلعی جنرل سیکرٹری سعیدالرحمان مفکر جے یوائی ڈگر کے امیر شیر علی حقانی نے کہاکہ موجودہ دور میں جے یوائی اور مولنافضل الرحمان عوامی سیاست کررہے ہیں۔موجودہ حکومت سے عوام تنگ اچکے ہے۔ملک میں مہنگائی سے عوام تنگ اچکے ہے۔تاریح میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔بہت جلد عوام موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل ائیں گے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں موجودہ حکومت سے عوام کو چھٹکارا مل جائے گا۔انہوں نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بجائے سول مارشل لاء نافذ ہے۔ملک کے فیصلے وزیر اعظم کی بجائے اشرافیہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد بونیر کے اہم سیاسی شحصیات جے یوائی میں شامل ہوں گے۔جے یوائی کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہے۔جو ہرعلی خان ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی کے ساتھ 45 سال تک وابستہ رہے اور بونیر کی سیاست میں ایکٹیو رول اداکیاہے۔