روٹی کی قیمتوں میں اضافہ، وزن کمی کیخلاف اے این پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

روٹی کی قیمتوں میں اضافہ، وزن کمی کیخلاف اے این پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

  

پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور شہر میں روٹی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ اور وزن کی کمی کو مسترد کرتے ہوئے اس بارے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ صوبائی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ روٹی کا وزن کم کرکے قیمت 10روپے سے 15روپے کردی گئی۔ عید سے چند دن پہلے بغیر کسی Provincial Price Commission meeting کے یہ ظالمانہ قیمت لاگو کردیا گیا ہے جو غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ ضلعی انتظامیہ بخوبی ان حالات سے واقف ہے، ہر وقت اسی طرح قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کیا جاتا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتی۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ مسئلے کیلئے معزز ایوان سے Ruling دی جائے اور حل کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -