ڈبلیو ایس ایس پی کے دو افسران کے تبادلے

ڈبلیو ایس ایس پی کے دو افسران کے تبادلے

  

پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے دو افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق زونل منیجر زون ڈی تراب شاہ کو تبدیل کر کے زونل منیجر زون بی اور زونل منیجر زون بی عامر گل کو تبدیل کر کے زونل منیجر زون ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ایک اور اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحی آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے سینئر مینجمنٹ افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ عید کے پہلے روز جنرل منیجر پراجیکٹس امیر خان مہمند، منیجر بلنگ نصرت علی شاہ زون اے، منیجر پلاننگ محمد سعید، منیجر پراجیکٹس عمران زمان زون بی، چیف انٹرنل آڈیٹر میاں آصف علی شاہ زون سی، منیجر پروکیورمنٹ سلیم رفیق زون ڈی، عید کے دوسرے روز جی ایم پی ایم ای آر ضمیر الحسن، منیجر انٹرنل آڈٹ واجد علی زون اے، منیجر سی ایل سی محمد اسماعیل، منیجر فنانس شیراز خان زون بی، اسسٹنٹ منیجر ایڈمن محمد مرتضیٰ زون سی اور منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن ثاقب نواز زون ڈی میں مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔میڈیا کے ساتھ کوآرڈی نیشن کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی میڈیا ٹیم تینوں دن فیلڈ میں رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -