صوابی، گشت پر معمور پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

صوابی، گشت پر معمور پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع جلبئی ضلع صوابی میں گشت پر معمور پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا اس واقعہ پر علاقے کے عوام نے شدید رد عمل کااظہار کر تے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ امبرین خان ولد حکم خان سکنہ جلبئی محلہ فقیر آباد نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات مقامی پولیس نے دوران گشت ان کے پچیس سالہ بیٹے جلال خان جو کہ گاؤں میں موجود تھا تعاقب کیا۔پہلے جلال خان کو پولیس نے پکڑا اور پھر سینے پر گولی مار کر قتل کر دیا وجہ عناد فوری طور پر معلوم نہیں تاہم اپنے بیٹے کے خون کے انصاف کا طلب گار ہوں۔بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ گاؤں کے لوگوں نے شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے صبح تک جاری مذاکرات کے نتیجے میں فریقین اس بات پر متفق ہو گئے کہ اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے گی عوام نے پولیس حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -