نوشہرہ،پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چور گرفتار،4 برآمد

  نوشہرہ،پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چور گرفتار،4 برآمد

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ نوشہر؎ہ پولیس کی موٹر سائیکل چور کے خلاف کامیاب کاروائی۔موٹرسائیکل گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف۔04 موٹر سائیکلیں برآمد۔مزید تفتیش جاریتفصیلات کے مطابق:۔27-07-2020 کو بہرام الملک ساکن حکیم آباد نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی۔کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی۔گھر کے اندر گیاباہر آکر دیکھا تو نامعلوم چورمیری موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے۔اس واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (R) نجم الحسنین نے الطاف حسین SHO نوشہرہ کینٹ کو فوری ملزم /ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم شاہ سوار ولد سبز علی ساکن حکیم آباد تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر چوری کی 04 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہیں دوران تفتیش ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -