صوبوں کو کوویڈ19 مریضوں کیلئے مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم جاری

  صوبوں کو کوویڈ19 مریضوں کیلئے مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم جاری

  

اسلام آ باد (آئی این پی) وبائی مرض کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے تمام صوبوں کو مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سندھ کو26 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 61 بائی پیپ فراہم کیے گئے جبکہ بلوچستان کو 19 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 35 بائی پیپ دیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کو دیئے گئے وینٹی لیٹرز میں 35 آئی سی یو اور 56 بائی پیپ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کو بھی 4 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور6 بائی پیپ فراہم کیے گئے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک کے مختلف ہسپتالوں کو مجموعی طور پر 1491 وینٹی لیٹر دیے جا چکے ہیں۔ جن میں 478 آئی سی یو، 905 بائی پیپ اور 108 پورٹیبل ونٹیلیٹرز شامل ہیں۔

وینٹی لیٹرز

مزید :

پشاورصفحہ آخر -