چارسدہ، نستہ کی حدود قلعہ کورونہ میں فائرنگ، 2پولیس اہلکار جاں بحق

  چارسدہ، نستہ کی حدود قلعہ کورونہ میں فائرنگ، 2پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) تھانہ نستہ کے حددود قلعہ کورونہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی سراج خان اور کانسٹیبل اکرام شامل ہیں۔ پولیس اہلکار دو فریقوں کے مابین رپورٹ کے حوالے سے مذکورہ علاقے میں گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نستہ کے حدود قلعہ کورونہ میں اے ایس آئی سراج خان اور کانسٹیبل اکرام اللہ دو فریقوں کے مابین تنازعہ کے حوالے سے انکوائری کے لئے مذکورہ علاقہ میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سراج خان اور کانسٹیبل اکرام اللہ موقع پر شہید ہو گئے۔ دونوں نعشوں کو جائے وقوعہ سے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کے حوالے سے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان اور ڈی ایس پی محمد ریاض خان سے بار بار رابطہ کرنے کی کو شش کی گئی مگر دونوں نے موبائل اٹھانے کی زحمت نہ کی۔ اے ایس آئی سراج خان کی نعش سفید پارجات اور کانسٹیبل اکرام اللہ کی نعش پولیس وردی میں تھی جس کی وجہ سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف واقعہ کے ایک گھنٹہ گزرنے اور نعشوں کے ہسپتال منتقلی تک پولیس حکام واقعہ سے لا علم رہے۔