تیمرگرہ،جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ضلع دیر لوئر کا دورہ

تیمرگرہ،جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ضلع دیر لوئر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تیمرگرہ(ڈسٹر کٹ رپورٹر) جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی خیبر پختون خواہ مجتبیٰ میمن کا ضلع دیر لوئر کو دورہ،مختلف سیاسی جماعتوں نے نیا سروے کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک بحال کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر عید الاضحی کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جی ایم این ایچ اے خبیر پختون خواہ مجتبیٰ میمن نے ممبر این اے ایچ مکیش کمار،ڈائر یکٹر رفیق احمد اور ڈپٹی ڈائر یکٹر فواد کے ہمراہ مین شاہراہ کے ڈوو لائز یشن کے حوالے سے دورہ کیا،جہاں ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں پی پی پی کے فضل حسین،جماعت اسلامی تحصیل بلامبٹ کے امیر عمران الدین ایڈوکیٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شیر بہادر خان اے این پی کے ملک سجاد خان،جے یوائی کے مولانا نبی شاہ،انجمن تاجران کے صدر حاجی انوار الدین،جنرل سیکرٹری حاجی لائق زادہ اور سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ نے ان سے تفصیلی ملاقات کی،اس موقع پر جی ایم این ایچ اے خیبر پختون خواہ مجتبیٰ میمن نے مین شاہراہ کی ڈبل تعمیر کرنے پر تبادلہ خیال کیا،سیاسی جماعتوں نے این اے ایچ کے جنرل منیجر کو دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مذکورہ منصوبہ کورین بینک ایگزم سے 2017ء میں منظور شدہ منصوبہ ہے عوام کو اس پر نہ ٹرخایا جائے،سیاسی رہنماؤں نے کہاکہ چکدرہ ٹو چترال سی پیک متبادل روٹ کا حصہ ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کو بحال کیا جائے بصورت دیگر عید الاضحی کے بعد اس حوالے سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔