ایف اے ٹی ایف میں جان بوجھ کر کیس کمزور کیا گیا،نیئر حسین بخاری

ایف اے ٹی ایف میں جان بوجھ کر کیس کمزور کیا گیا،نیئر حسین بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے حوالے سے خصوصی قانون سازی ملک کے جمہوری تشخص اورپارلیمنٹ کی ساکھ مجروح کرے گی۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اے پی ایس کے بچوں کے قاتل اور عمران کے سہولت کار احسان اللہ احسان کو بھگانے والے ملک کے غدار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں جان بوجھ کر کیس کمزور کیا گیا،دنیا نا اہل کی بات کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران حکومت کے ماتھے پر کریشن اور نیب پر حکومتی کرپشن پر خاموشی کا سیاہ داغ سج چکا ہے،بدعنوانوں کی بڑی کھیپ کا نیب پرحکومتی اور پی ٹی آئی سیاسی دباؤ ثابت شدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون سازی کے اہم جزو پارلیمانی کمیٹیوں میں غیر منتخب اور سرکاری بابؤوں کی نمائندگی جمہوریت کی نفی ہے۔

نیئر حسین بخاری

مزید :

صفحہ اول -