ڈی ایچ اے بہاولپور اور روٹس انٹر نیشنل سکول کے درمیان مفاہمتی دستخط

ڈی ایچ اے بہاولپور اور روٹس انٹر نیشنل سکول کے درمیان مفاہمتی دستخط

  

بہاولپور (خصوصی رپورٹ) ڈی ایچ اے بہاولپور اور روٹس انٹرنیشنل سکول کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس معاہدے کے مطابق ڈی ایچ اے میں روٹس انٹر نیشنل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تقریب کی مہمان خصوصی بیگم لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کمانڈر بہاولپور کور تھیں۔ دیگر مہمانان گرام میں محترمہ خدیجہ مشتاق سی ای او، روٹس انٹر نیشنل سکول کرنل ریٹائرڈ مشتاق رسول چوہدری، سی ای او روٹس سکول سسٹم، عمر شوکت خان، ڈائریکٹر صاحبزادہ قمر زمان عباسی قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاولپور بریگیڈیئر محمد عثمان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاولپور میں روٹس انٹرنیشنل سکول کے قیام سے اہلیان بہاولپور کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

صفحہ اول -