غلاف کعبہ آج تبدیل ہو گا

غلاف کعبہ آج تبدیل ہو گا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)آج یوم عرفہ کے دن غلاف کعبہ تبدیل ہو گا، گورنر مکہ نیا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھائیں گے، ہر سال 9ذوالحج کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جاتا ہے جس وقت غلاف تبدیل کیا جاتا ہے اس وقت عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات میں موجود ہوتے ہیں، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل قبل الاسلام سے جاری ہے، پہلی دفعہ یمن کے بادشاہ طوبیٰ الحریری نے تبدیل کیا، پہلی دفعہ غلاف کیلئے یمن کا بہترین کپڑا استعمال کیا گیا، تاریخ میں کئی دفعہ کپڑے کے ساتھ چمڑے کا غلاف بھی چڑھایا جاتا رہا، عباسی دور میں سفید غلاف بھی چڑھایا جاتا رہا، مکہ میں عرصہ تک غلاف تیار کیا جاتا رہا ہے اب خصوصی ریشم سے تیار ہونے والے غلاف کیلئے امِ ِ لجود میں خصوصی فیکٹری قائم ہے جو سارا سال ریشم کو زم زم سے دھو کر غلاف تیار کرتی ہے، اس پر سونے کی تاروں سے خصوصی کڑھائی کی جاتی ہے۔

غلاف کعبہ

مزید :

صفحہ اول -