ینگ ڈاکٹروں کا 3اگست سے احتجاجی تحریک چلانے کااعلان 

ینگ ڈاکٹروں کا 3اگست سے احتجاجی تحریک چلانے کااعلان 

  

لاہور (آن لائن) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے اپنے مطالبات کی حمایت میں 3 اگست سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 اگست کو پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سمیت دیگر ہسپتالوں میں احتجاج کریں گے اور اپنی احتجاجی تحریک میں محکمہ صحت میں پائی جانے والی کرپشن کے دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ کرپشن کو بے نقاب کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں نیچے سے لیکر اوپر تک من پسند لوگوں کو نوازا گیا مگر پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو نظر انداز کر دیا  انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کا سلسلہ بند اور انہیں ان کا حق ادا کیا جائے۔ 

ینگ ڈاکٹرز 

مزید :

صفحہ آخر -