محکمہ صحت میں اصلاحات کے عمل کوتیز کیا جائے: تیمور جھگڑا

محکمہ صحت میں اصلاحات کے عمل کوتیز کیا جائے: تیمور جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محکمہ صحت خیبر پختونخواکو مربوط بنیادوں پر استوار کرنے، استعداد بڑھانے اور اصلاحات کا عمل تیز کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبے میں قائم 85 مختلف مراکز صحت کو 24 گھنٹے فعال رکھنے، ادویات کی خریداری و مراکز صحت میں دستیابی کے عمل کی بروقت تکمیل اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیرِ صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف امور جن ماں بچہ کی صحت، ادویات، بڑے پروگرامز کو مزید مربوط کرنے، عملے کی بھرتی اور محکمہ صحت کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم 85 مراکز صحت کو 24/7 فعال کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز پر الٹراساؤنڈ کی سہولت مہیا کرنے حوالے سے ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے ایسا طریقہ کا ترتیب دیا جائے جس سے اس عمل کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔ اجلاس میں صحت کی سہولیات سے متعلق سروے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور سال میں دو بار سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا جس سے محکمہ صحت کی استعداد اور صحت سہولیات سے متعلق میسر ڈیٹا پر فیصلہ سازی کی جا سکے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ، اسپیشل سیکرٹریز ڈاکٹر فاروق جمیل اور میاں عادل اقبال، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیاز محمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہین آفریدی، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

مزید :

صفحہ اول -