پشاور، چڑیا گھر میں نامناسب انتظامات سے جانور مرنے لگے: 9ماہ کے دوران 18جانور ہلاک

پشاور، چڑیا گھر میں نامناسب انتظامات سے جانور مرنے لگے: 9ماہ کے دوران 18جانور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے چڑیا گھر میں گذشتہ 9 ماہ کے دوران جانوروں کی دیکھ بھال کے مناسب انتظامات نہ ہونے باعث 18 جانور مر چکے ہیں نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پشاور کے چڑیا گھرمیں نامناسب انتظامات کے نتیجے میں چڑیاگھر میں 9 ماہ کے دوران 18 جانوروں مر چکے ہیں مرنے والے جانوروں میں 9 نر اور 9 مادائیں شامل ہیں،3 جنگلی بلیاں مناسب پنجرہ نہ ہونے کے باعث مر گئی ہیں جبکہ دوسرے جانوروں کے حملے کے باعث ایک ہرن بھی مارا گیا رپورٹ کے مطابق جال سے سر ٹکرانے کے باعث ایک زیبرے کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک ریچھ دوسرے ریچھ کے حملے کے دوران مر گیا ہے اسی طرح پنجرے سے سر ٹکرانے کے باعث مارخور کی ہلاکت بھی ہوئی ہے ایک چیتا اور تین زرافہ جگر اور ڈائریا کی بیماریوں سے موت کا شکار ہوئے ہیں جبکہ لکڑ بھگا ٹیومر کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا دوسری جانب پراجیکٹ ڈائریکٹر چڑیا گھر افتخارالزمان نے نجی ٹی وی کو کو بتایا کہ پاکستان میں سب سے کم جانور ہمارے چڑیا گھر میں مرے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں لیکن ہم چڑیا گھر کے جانوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جنگلی بلیوں کے لیے چڑیاگھر میں مناسب پنجرا نہیں ہے۔
چڑیا گھر

مزید :

صفحہ اول -