لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا
لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برس پڑی،کینال روڈ،جلوموڑ،میڈیکل ہاؤسنگ سکیم،تاج پورہ میں بارش ہوئی جبکہ شالیمارلنک روڈ،فتح گڑھ،مغلپورہ،عامرٹاؤن،داروغہ والامیں باران رحمت برستی رہی ، اس کے علاوہ دھرم پورہ،گڑھی شاہواورمال روڈ کے اطراف میں بارش ہوئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے راوالپنڈی، چکوال، جہلم ،اٹک، فیصل آباد، بہا ولنگر، ساہیوال میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی اور سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں گرد آلود ہواو¿ں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، تھرپارکر، ٹھٹھہ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔شہید بے نظیر آباد اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوابی، مردان، بونیر،چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد ،مانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان ، موسیٰ خیل، خضدار اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔